44

گوجرانوالہ شہریوں نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا

Spread the love

تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ شاہ رخ کالونی میں شہریوں نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا یونین کونسل 48 کے وائس چیئرمین محمد عمران مغل کے بھائی محمد عثمان بینک سے رقم لے کر گھر واپس آ رہا تھا کہ کچھ لوگ ڈکیٹی کی نیت سے اس کا پیچھا کرنے لگے جیسے ہی وہ گھر کے قریب پہنچا تو انہوں نے اسکو گن پوائنٹ پر روک لیا جس پر محمد عثمان نے مزاحمت کی اور انہوں نے پسٹل کا فائر کردیا جس سے محمدعثمان زخمی ہوگیا اہل محلہ نے موقع پر ہی دونوں ملزم کو دبوچ لیا اور ان کی خوب درگت بنائی کلر آبادی پولیس چوکی کے انچارج عملہ سمیت جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو دورہ ملزمان کو ان کے حوالے کر دیا گیا مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں