87

ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ،داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی، مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری

Spread the love

ساہیوال( )ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ،داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی، مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری، آئی جی پنجاب کے حکم اور ہدایات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم،مساجد،چرچز کی سکیورٹی مزیدسخت کردی گئی۔تفصیل کے مطابق ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ لاہور خود کش حملے کے بعد ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر اور شر پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ یہ ملکی امن و امان اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کا مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ اہلکار جہاں بھی کھڑے ہوں وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مشکوک شخص ان کے قریب نہ بھٹکنے پائے اور ایسے شخص کو ایس او پی کے مطابق ڈیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی خارجی راستوں پر نگرانی سخت کی جائے، گشت کے دوران مشکوک افراد اور اشیاء کی چیکنگ یقینی بنائیں، انہوں نے ہدایت کی کہ مشکوک افراد کی تلاشی اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے جائیں اور انٹیلی جنس کے نظام کو مزید بہتر کرتے ہوئے کرمینلزکے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی جائے،مزیدکہا کہ تمام تر پیشہ ورانہ امور کے دوران پولیس افسران اپنی اور اہلکاروں کی سکیورٹی کے لیے موئثر حکمت عملی اپنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے رمضان المبارک کے لیے جاری سکیورٹی پلان کو موئثر رکھنے اور مزید چوکس ہو کر فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا، جبکہ آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی سربراہی میں انکے ساتھ ہونے والی میٹنگ اور ان کی جانب سے جاری احکامات اور ہدایات سے بھی آگاہ کیا اور ان پر من وعن عمل درآمد یقینی بناے کا حکم دیا۔مزیدبرآں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مذہبی عبادت گاہوں اورچرچز پر سکیورٹی مزیدسخت کرنے کے احکامات دئیے۔
*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں