140

ساہیوال۔ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ جنوری2021 میں 4002 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ریسکیو 1122 ساہیوال کو ماہ جنوری2021کے دوران 66730کالز موصول ہوئیں،ڈاکٹر خالد عبداللہ

ساہیوال(مہر ریاض احمد سے)
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ جنوری2021 میں 4002 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ریسکیو 1122 ساہیوال کو ماہ جنوری2021کے دوران 66730کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے4002 ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ54984 غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر 4006 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا ریسکیو1122 ساہیوال نے جن 4002 ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ 751، میڈیکل ایمرجنسیز2779، آگ لگنے کے واقعات 24،کرائم کالز111،ڈوبنے کے واقعات 02 اور 335 متفرق واقعات شامل ہیں۔ 190 لوگ جاں بحق ہوئے۔جبکہ1704 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہجنوری میں 1187 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا۔947مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 272مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ریسکیو 1122 نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت جنوری کے مہینہ میں 273 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے 02 کو ملتان 03کو فیصل آباد، اور 74کو لاہور شفٹ کیا ریسکیو 1122 ساہیوال کوجنوری میں 54984 غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں جن میں کیثرتعداد میں بوگس کالز شامل تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات کے متعلق عوام کے اندر شعور اور آگا ہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 ساہیوال کا ساتھ دیں۔تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔ریسکیو 1122 ساہیوال عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ہمارے ریسکیورز جوان ضلع ساہیوال کے تمام علاقوں میں کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ کی صورت میں ہر طرح کی امدادی کاروائیوں کو پوری قوت، لگن اور جذبہ حب الو طنی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں