158

ساہیوال۔ڈویژنل پریس کلب کے صدرپیرسیدطمطراق محاسن شاہی کی سربراہی میں صحافیوں کے وفدکی ڈی پی او محمد کاشف اسلم سے ملاقات۔

ساہیوال(مہر ریاض احمد سے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمدکاشف اسلم نے کہاہے کہ پرامن معاشرے کے لیے پولیس اورمیڈیاکا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے پولیس افسران اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل کو جرائم کی بیخ کنی اور معاشرتی جرائم کے خاتمے کے لیے مختص کر دیں محنت، لگن اور ایمانداری سے اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں ڈویژنل پریس کلب کے صدرپیرسیدطمطراق محاسن شاہی کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے صحافیوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی پی اوساہیوال کے پبلک ریلیشنز آفیسرعرفان رسول،سابق صدرساہیوال ڈویژنل پریس کلب وسینئرصحافی ملک غلام عباس گوہر،انفارمیشن سیکرٹری ملک دلاورسلطان ڈھکو،سینئرنائب صدررانابابرعلی،نائب صدرمیاں شبیراحمدچٹھہ،نائب صدرعلی حسن نقوی،جنرل سیکرٹری حاجی لیاقت علی،نائب صدرملک ذاکرحسین کھوکھر،صدرساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ87الائیڈفہیم ظہورصدیقی،نائب صدرچوہدری خالد،جنرل سیکرٹری مہرحسن عبداللہ نازایگزیکٹوممبران شاکرہاشمی اورگلفام حیدرقریشی،سینئرصحافی پرنس الطاف حسین،سہیل اقبال،سہیل بہادربھٹی،افضل خان،عبدالرؤف،علی حیدرکھوکھر،ملک اسلم کھوکھر،مسٹرندیم،راناعبدالحکیم خاں ایڈووکیٹ،محمدعثمان اورزاہداشرف سمیت صحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی ڈویژنل صدرپریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی نے ایس ایس پی محمدکاشف اسلم کو بطورڈی پی اوساہیوال تعیناتی وچارج سنبھالنے پرمبارکباددیتے ہوئے خوش آمدیدکہااورساہیوال کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیاڈی پی اومحمدکاشف اسلم نے صحافیوں سے فرداََ فرداََ تعارف حاصل کیااوراپنی پالیسی سے آگاہ فرمایاانہوں نے پولیس افسروں کے نام پیغام میں کہا کہ کسی بھی معاملہ کو کبھی بھی ہلکا نہ لیں بلکہ فوری طور پر اپنے فرض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں عوام کے نام پیغام میں ان انہوں نے کہاکہ انصاف کے حصول کا ایک ہی راستہ سچی رپورٹ ہے جھوٹ سے سچ نکالتے ہوئے اکثر اصل ملزمان کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اس سے قبل ڈی پی اومحمدکاشف اسلم اورپی آراوعرفان رسول نے فاضل صحافیوں کی ڈی پی اوآفس آمد پر نے انہیں خوش آمدیدکہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں