136

ساہیوال۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں سماجی انصاف اور غریب عوام کی بہتری کے لئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

ساہیوال (مہر ریاض احمد سے) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں سماجی انصاف اور غریب عوام کی بہتری کے لئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں صحت انصاف کارڈ بنیادی اہمیت کا حامل منصویہ ہے جس سے 7لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہو رہی ہے -کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور سٹاف پوری قوم کی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہو ں نے انتھک خدمات سر انجام دیں،ملک کا غریب کرپٹ نہیں بلکہ مخلص ہے لیکن ایک فیصد کرپٹ اشرفیہ نے ملک کا خون چوسا اور وسائل کو بے دردی سے لوٹا جسے روکا جانا چاہیے -انہوں نے یہ بات ساہیوال میڈیکل کالج میں وٹامن ڈی کی اہمیت بارے سیمینار اور ٹیلی میڈیسن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں،اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر اور فکلیٹی ممبران نے بھی شرکت کی -انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام کو بھوک سے بچانے کے لئے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں کسی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر 177 ارب روپے تقسیم کئے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں -اسی طرح صوبے کی غیر سیاسی تنظیموں کے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے 10ارب روپے سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا جس سے بے روز گار ہونے والے غریب عوام کی مدد کی گئی -گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران روز مرہ علاج معالجے سے پریشان عام آدمی کو علاج کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ٹیلی میڈیسن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے اب تک 10لاکھ سے زائد مریضوں کو فائدہ پہنچا ہے جس کے لئے یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی انتھک کوششوں کا بہت کردار ہے -انہوں نے کہا کہ پنجاب کے باسیوں نے ہمیشہ مصیبت میں بڑھ چڑھ کردکھی انسانیت خدمت کی اور اس سلسلے کو مزید بڑھایا جائے گا -اللہ تعالی کی دی ہوئی دولت کو عوام کی فلاح کے لئے خرچ کرنا سب سے بڑی عبادت ہے جس کے لئے حکومت مخیر حضرات کو بھر پور تعاون فراہم کرتی رہے گی – گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی صرف میرٹ کو اپنانے میں ہی مضمر ہے اور ہمیں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دینا چاہیے تا کہ قابل افراد آگے آئیں اور مختلف شعبوں میں بہترین نتائج دیں – اس سے پہلے اپنے خطاب میں یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ حکومت کے بر وقت اقدامات سے کورونا وبا پر بڑی حد تک قابو پایا گیا اور ٹیلی میڈیسن سنٹر قائم کئے گئے تا کہ کوئی بیمار تشخیص اور علاج سے محروم نہ رہے -انہو ں نے ساہیوال میں مستقل بنیادوں پر ٹیلی میڈیسن سنٹر کے قیام کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ساہیوال کے لئے ذاتی وابستگی کا مظہر قرار دیا جس سے ڈویژن کے 80لاکھ افراد گھر بیٹھے جدید طریقہ علاج سے مستفید ہو سکیں گے -بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عوام کو وٹا من ڈی کی افادیت اجاگر کرنے،ٹیلی میڈیسن سنٹر، پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے ساہیوال چیپٹر،وومن چیمبر آف کامرس کے ساہیوال آفس اور ڈی ایچ کیو میں پناہ گاہ کے منصوبوں کا افتتاح کیا -اس سے پہلے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے سپاسنامہ پیش کیا اور کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے کے لئے مقامی ڈاکٹروں کی خدمات کا تفصیلی ذکر کیا – بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ساہیوال کی تعمیر و ترقی کے لئے دستیاب فنڈز کو یقینی بنایا جائے گا اور عوامی فلاح کے منصوبے خصوصا ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ ماضی میں اداروں میں سیاسی مداخلت اور کر پشن کی وجہ سے تباہی ہوتی رہی ہے مگر موجودہ حکومت میرٹ اور شفافیات پر یقین رکھتی ہے ہماری حکومت کا فیصلہ ہے کہ پاکستان کو کرپشن سے ناسور سے مکمل نجات دلائیں گے اور ملک میں جزا اور سزا کے نظام کو یقینی بنایا جائے گا۔گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اس لیے کسی دھر نے اور لانگ مارچ سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اوراپوزیشن کو بھی چاہیے وہ احتجاجی اور انتشار کی سیاست کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر ے چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ میں نے بطور یونیورسٹیز چانسلر 15سے زائد وائس چانسلر لگائے ہیں میں 100فیصد یقین سے کہتاہوں کہ ہم نے تمام وائس چانسلر میرٹ پر لگائے اور یونیورسٹیز چانسلر کو یہ ہدایات جار ی کر دیں کہ وہ بھی یونیورسٹیز میں تمام تقر ریاں اور بھر تیاں مکمل طور پر میرٹ کے مطابق کر یں پنجاب میں تعلیمی نظام میں شفافیات کے ساتھ مضبوطی اور عالمی میعار کے مطابق سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔ بعد ازاں سرکٹ ھاوس میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ورکرز ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں ہم نہ صرف انکو انکا مقام دیں گے بلکہ عوام کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں کے مسائل کو بھی تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں