40

ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو اور سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال آغا محمد رضا خان ایڈووکیٹ نے فروٹ منڈی ساہیوال کا دورہ

Spread the love

ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو اور سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال آغا محمد رضا خان ایڈووکیٹ نے فروٹ منڈی ساہیوال کا دورہ کیا۔ ۔ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال بار آغا محمد رضا خان ایڈووکیٹ نے فروٹ منڈی میں مختلف اقسام کے فروٹ اور ان کی قیمتوں کا معائنہ کیا . ڈپٹی کمشنر اور سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال بار آغا محمد رضا خان ایڈووکیٹ اور دیگر افسران سمیت فروٹ منڈی کی صفائی ستھرائی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری , اور غیر معیاری فروٹ کی فروخت سے منع کیا اور مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہمیں نیکیاں سمیٹنی چاہیے نہ کہ جائز منافع خوری سے عوام کو اس بابرکت مہینے میں پریشان کیا جائے.تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بازار میں سبزی و فروٹ کے مختلف پوائنٹ بھی چیک کئے اور انتظامیہ کو ہدایت کی رمضان بازار میں بہتر کوالٹی کے پھل اور سبزیاں فروخت کےلئے رکھی جائیں ۔ اس موقع پر سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال بار آغا محمد رضا خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ہمیں غریب اور مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت و بھائی چارہ کو فروغ دینا چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں