27

ساہیوال۔جانوروں کو بیماریوں سے بچانے اور پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلیئے بہتر نگہداشت نہایت ضروری ہے،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصطفی

ساہیوال(بیوروچیف)
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا ہے کہ جانوروں کو بیماریوں سے بچانے اور پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے میں بہتر دیکھ بھال نہایت ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ موبائل ٹریننگ سکول بس ساہیوال ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں مویشی پال حضرات کی آگاہی و تربیت کیلئےفارمرڈے منعقد کر رہی ہے۔ان تربیتی پروگرامز میں سردی کے موسم میں جانوروں کی دیکھ بھال ،حفاظتی ٹیکہ جات ،کرم کش ادویات اور دیگر امور سے متعلقہ ڈاکومنٹریز بھی دکھائی جا رہی ہیں۔مویشی پال حضرات کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ فارمرز موسم سرما میں جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔سرسوں/برسیم کا چارہ اوس/کورا کی نمی ختم ہونے پر کاٹیں اور خشک چارہ مثلاً توڑی وغیرہ ملائے بغیر ہر گز نہ کھلائیں ۔مویشیوں کو زیادہ توانائی والی خوراک مثلاً متوازن خوراک کھلائیں۔جانوروں کے احاطہ کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں۔جانوروں کو رات کا کھڑا پانی ہر گز ہرگز نہ پلائیں بلکہ ان کو تازہ پانی مہیا کریں۔کیونکہ رات کا بچا ہوا پانی پینے سے جانوروں کو سانس کی بیماری نمونیا ہونے کااندیشہ ہوتا ہے۔یقیناً محکمانہ ہدایات پر عمل کر کے ہمارا کسان اپنے جانوروں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں