101

ساہیوال۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال سردارامیرتیمورخان بزداراپنی مدت ملازمت پوری کرکے ساہیوال میں ریٹائرہوگئے۔

ساہیوال(مہر ریاض احمد سے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال سردارامیرتیمورخان بزداراپنی مدت ملازمت پوری کرکے ساہیوال میں ریٹائرہوگئے۔ریٹائرڈڈی پی اوامیرتیمورخان کی طرف سے پولیس لائن ساہیوال میں صحافیوں پولیس افسروں کے اعزازمیں ایک پروقارالوداعی تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ڈویژنل صدرپریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی،ایس پی انوسٹی گیشن شاہدہ نورین،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال،ایس ڈی پی اوزمحمدسلیم خان رتھ،فرخ جاویداورساجدمحمودگوندل،ساہیوال کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزانسپکٹرامدادحسین،زمان رشیدوٹو،مدثرغفارخان،عمردراز،اللہ دتہ شاہین،ملک ندیم عاصم انورکھوکھر،عامرفاروق گجر،محمداشرف گجر،اللہ دتہ اختر،پی آراوعرفان رسول اورایم ٹی انچارج راناشہزادجوئیہ کے علاوہ صحافیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرتیمورخان نے کہاکہ یہاں تعیناتی کے دوران ہم جوبہترسے بہترکرسکتے تھے وہ سب کچھ کیاآج اگرمیں صحافیوں سے ملاقات کے بغیرچلاجاتاتومیرے دل میں تشنگی رہ جاتی ساہیوال کامیڈیامثبت رپورٹنگ کاداعی ہے اورتمام صحافی اپنے ضلع کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے ڈویژنل صدرپریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی نے کہاکہ آپ (سردارامیرتیمورخان بزدار)کادورنہایت ہی اہمیت کاحامل ہے جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائیگاآپ کی کرائم کنٹرولنگ کے حوالے سے نوجوان پولیس افسروں کو بطورایس ایچ اوزتعیناتی کی حکمت عملی نہایت اہم ہے۔یادرہے کہ امیرتیمورخان بزدارپہلے رینکرپولیس افسرہیں جو6دفعہ مختلف اضلاع میں ڈی پی اوخدمات سرانجام دے چکے ہیں امیرتیمورخان بزداروہ پہلے پولیس افسرہیں جویہاں ساہیوال میں بطورڈی پی اوریٹائرہوئے ہیں۔اس موقع پر معززصحافیوں اورپولیس افسروں نے امیرتیمورخان بزدارکوباعزت طریقہ سے ریٹائرمنٹ پر مبارک باددیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں