134

ساہیوال۔صدرڈویژنل پریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی کی قیادت پراعتمادکااظہار،مزیدتین پریس کلبوں نے شمولیت کااعلان کردیا۔

ساہیوال(مہر ریاض احمد سے)
صدرڈویژنل پریس کلب پیرآف شاہی شریف پیرسیدطمطراق محاسن شاہی کی قیادت پراعتمادکااظہار،مزیدتین پریس کلبوں نے شمولیت کااعلان کردیا،ڈویژنل پریس کلب سے الحاق شدہ پریس کلبوں کی مجموعی تعداد22ہوگئی۔ترجمان پریس کلب ملک دلاورسلطان ڈھکونے رابطہ کرنے پربتایاکہ گزشتہ روز صدرڈویژنل پریس کلب پیرآف شاہی شریف پیرسیدطمطراق محاسن شاہی کے اعزازمیں نورپورپریس کلب میں ایک پروقارتقریب کاانعقادکیاگیاجس میں نائب صدرچوہدری رضاخالد،صدرساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ87الائیڈفہیم صدیقی،جنرل سیکرٹری مہرحسن عبداللہ ناز،جوائنٹ سیکرٹری شکیل شاہ اورایگزیکٹیوممبران ملک اسلم کھوکھراورگلفام حیدرقریشی نے بھی شرکت کی۔تقریب میں اتحادپریس کلب پاکپتن،نورپورپریس کلب اوررنگ شاہ پریس کلب نے اپنے سینکڑوں صحافی بھائیوں کے ہمراہ پیرسیدطمطراق محاسن شاہی کی قیادت پر اعتمادکااظہارکرتے ہوئے ڈویژنل پریس کلب میں باضابطہ شمولیت کااعلان کردیا۔تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پیرسیدطمطراق محاسن شاہی ہی واحد شخصیت ہیں جوصحافیوں کے دکھ دردکواپنی تکلیف سمجھتے ہوئے ان کیلئے ناصرف آوازبلندکرتے ہیں بلکہ ہرجگہ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں ڈویژن میں اگرکوئی مثبت ودلیرانہ صحافت کررہاہے تووہ صرف اورصرف پیرسیدطمطراق محاسن شاہی ہیں آپ کاہمار ے پاس آنااورہمارے پریس کلبوں کو اپنے ساتھ لیکرچلنے کے عزم کااظہارہمارے لیے تاریخی اعزازہے۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے پیرسیدطمطراق محاسن شاہی نے کہاکہ معاشرے کی بہتری اورتعمیروترقی کیلئے کام کرنے والے ورکنگ صحافیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہوں آپ لوگ اللہ کی رضاکیلئے عوام کی خدمت کررہے ہیں جواس دورمیں جہادہے۔اس سے قبل ڈویژنل صدرپریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی کانورپورپریس کلب آمد پرشانداراستقبال کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں