79

آسیہ بی بی نے پاکستان چھوڑ دیا،دفتر خارجہ کی تصدیق

Spread the love

اسلام آباد (شاہدمحمود)توہین مذہب کے مقدمے میں بری بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی نے پاکستان چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترِ خارجہ اور وزارت اطلاعات کے ذرائع نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے آسیہ بی بی کی پاکستان سے روانگی کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کی منزل کہاں ہے اور وہ کب ملک سے روانہ ہوئیں۔آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی بحفاظت کینیڈا پہنچ چکی ہیں جہان ان کی دو بیٹیاں پہلے سے ہی موجود ہیں۔توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت کی حقدار ٹھہرائے جانے والی آسیہ بی بی کو آٹھ سال قید میں رکھا گیا تھا لیکن گزشتہ برس اکتوبر میں عدالتِ عظمیٰ نے ان الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے انھیں بری کر دیا تھا۔بعدازاں رواں برس کے آغاز میں ان کی بریت کے خلاف دائر اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے 10 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں مکمل محفوظ ہیں اور ہفتوں کے اندر اندر وہ پاکستان چھوڑ کر چلی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں