183

ساہیوال پولیس کا جوا پرچی مافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور بزدار صاحب کی ہدایت پر SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، قمر عباس SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے محلہ فرید گنج سے جوا پرچی مافیہ کے خلاف کاروائ کرتے ہوئے تیمور جٹ , ریحان عرف کوڈو اور شہزاد آرائیں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو کافی عرصہ سے یہ دھندا کر رہے تھے۔ معززین علاقہ ، انجمن تاجران اور صحافتی حلقوں نے اس کاروائی کو سراہا ہے۔ جناب DPO صاحب نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں