35

ساہیوال۔وزیر اعلیٰ پنجاب صحافی کالونی بنانے کے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں۔

ساہیوال(بیوروچیف)
وزیر اعلیٰ پنجاب صحافی کالونی بنانے کے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں ایک سال قبل وزیر اعلیٰ نے سرکٹ ہاوس میں صحافیوں سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ ساہیوال میں بہت جلد صحافی کالونی بنانی جائے گئی-اس مقصد کے لیے ویو ہو ٹل اور کامسٹ یونیورسٹی کے پاس جگہ بھی منتخب کر لی گئی تھی اس وقت کے ڈی سی محمد زمان وٹو نے فائل منظور ی کے لیے سیکریٹری کا لونیز کے پاس بھیجی تھی۔ ڈویژنل پریس کلب ساہیوال کے صدرولائف ممبرساہیوال پریس کلب رجسٹرڈساہیوال سینئرصحافی پیرسید طمطراق محاسن شاہی اور اس وقت کے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر رانا وحیدنے سابق ڈی سی زمان وٹو سے صحافی کالونی کے لیے جگہ مختص کروائی۔ڈویژنل پریس کلب کے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ ساہیوال اور ساہیوال ڈویژن کے تمام صحافیوں کو صحت کارڈ کا اجرا بھی کیا جائے -صحافی اپنی جان خطرے میں ڈال کر کرپٹ افراد اور مافیاز کے بارے میں حکومت کو درست معلومات مہیا کرتے ہیں جس کے سبب ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں فورسز اور انتظامیہ کو مدد حاصل ہوتی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں