77

چیچہ وطنی تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کاروائی اغواء ھونے والا 5 سالہ بچہ بازیاب

Spread the love

چیچہ وطنی تھانہ سٹی پولیس نے گزشتہ روز بلاک 10 سے اغواء ھونے والا 5 سالہ بچہ شجاع آباد سے بازیاب کروا لیا۔ ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا آصف سرور کی سربراہی میں پولیس ٹیم، لیڈی کانسٹیبل اور ایلیٹ فورس کے جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے 24 گھنٹے میں اغواء ہونے والا 5 سالہ علیان

کو شجاع آباد سے بازیاب کرکے ماں کے حوالے کر دیا۔ بچہ کی فوری بازیابی پر بچے کی والدہ نے ایس ایچ او رانا آصف سرور کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں