127

تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کا PSL میچ فکسنگ اور جوا پرچی مافیہ کے خلاف کاروائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور صاحب کی ہدایت پرDSPسٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے محلہ فرید گنج سے PSL میچ فکسنگ پر جوا کرنے اور جوا پرچی مافیہ کے خلاف کاروائ کرتے ہوئے تیمور جٹ اور علی اکبر عرف دیوا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کافی عرصہ سے یہ دھندا کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایس ایچ او سٹی مدثر غفارخان کا کہنا تھا کہ علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گردہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اہل علاقہ نے اس کاروائی کو سراہا ہے۔ جناب DPO صاحب نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں