76

تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں (رائے مرتضےٰ اقبال خان )

Spread the love

ساہیوال رکن قومی اسمبلی رائے مرتضےٰ اقبال خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور مربوط ترقیاتی پروگرام کے تحت زندگی کی دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ضلع میں جاری ترقیاتی پروگرام کی بروقت تکمیل سے عام ٓدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں گی جس کیلئے تمام سرکاری ادارے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کے علاوہ ملک محمد فیصل لنگڑیا ل،راﺅ محمد اسلم خاںاور اے ڈی سی فنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ فاروق صادق کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ رانا طاہر محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 108 سکیموں پر کام جاری ہے جس پر موجودہ مالی سال کے دوران اب تک ایک ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں ۔اس ترقیاتی پروگرام کے تحت تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کی سکیمیں بھی مکمل کی جا رہی ہیں جن پر لاگت کا کل تخمینہ 16 ارب روپے سے زائد ہے ۔رائے مرتضےٰ اقبال خاں نے تمام جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے تا کہ عوام تادیر ان سکیموں سے مستفید ہو سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے حلقہ 149 میں 72 سکیموں پر کام جلد شروع ہو جائے گا جس سے پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات دستیاب ہوں گی ۔اس کے علاوہ 13 کروڑ 24 لاکھ روپے اور 10 کروڑ 51 لاکھ روپے سے 90 موڑ اور اوکانوالہ میں کالجز بھی تعمیر کیے جارہے ہیں جبکہ 7 کروڑروپے سے 90 موڑ پر رورل ہیلتھ سنٹر بھی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے دور دراز علاقوں میں بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کسووال اور کمیر کے رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن اور مزید بنیادی مراکز صحت کی منظوری کی بھی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے بتایا کہ امیر پور اور شیخ طیب کے مکینوں کو دریائے راوی کے کٹاﺅ سے بچانے کیلئے 15 کروڑ37 لاکھ روپے کی لاگت سے بند تعمیر کیا گیا ہے جس سے کٹاﺅ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کو روکا جا سکے گا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ رانا طاہر محمود نے بتایا کہ ساہیوال شہر میں جھال روڈ پر58 کروڑ 65 لاکھ روپے کی لاگت سے فلائی اوور اور 28 کروڑ 65 لاکھ روپے سے ساہیوال بائی پاس تعمیر کیا جا رہا ہے جن کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر ہو گی ۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے اجلاس کو بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں ضلع بھر کے 3 ہزار سے زائد مستحقین کو زکوٰة فنڈ سے گذارہ الاﺅنس جاری کر دیا جائے گا جس کیلئے مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی سکروٹنی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے اور وہ ذاتی طور پر سکیموں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضےٰ اقبال خاں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے 5 سالوں کے دوران لگائے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور مکمل کی گئی واٹر سپلائی سکیموں کی تفصیلات بھی طلب کیںتا کہ صاف پانی کی فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا جائزہ لیا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں