132

ساہیوال تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری،ملزم گرفتار

تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفار خان ، تجمل یعقوب SI کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش طارق سکنہ دوسہرہ گراؤنڈ ساہیوال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے 1.6 کلو گرام چرس اور 50 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد کر لیا۔ ملزم اس سے قبل منشیات فروشی اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا تھاکہ افسران بالا کے احکامات پر عمل کرنا اورجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنامیری اولین ترجیع ہے۔ان شاءاللہ ہم منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکو Tough Time دیں گے۔ ایسے پولیس افسران قابل تعریف ہیں جو دلیری اور جذبے سے معاشرے کے ناسوروں اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ جناب DPO صاحب نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئےپوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں