35

ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹوکاماڈل بازارسمیت ضلع بھر میں لگے رمضان بازاروں کا دورہ

Spread the love

ساہیوال وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں رمضان بازاروں کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹونے ماڈل بازارسمیت ضلع بھر میں لگے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور تمام سٹالز پر اشیاء خورونوش کا وافر سٹاک، معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنانے اور چینی و آٹے کی فروخت کا تمام ریکارڈ روزانہ کی بنیادپر محفوظ رکھنے کی ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرکے ہمراہ رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام سٹالز پر متعلقہ اشیاء کے نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بازار اور سٹال پر ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت نہ کی جائیں۔انہوں نے رمضان بازار میں لگے تمام سٹالز کا معائنہ کیا اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران جائز منافع میں بھی کمی کرتے ہوئے صارفین کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فروخت کریں تاکہ کم آمدن والے افراد بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں سے متعلق شکایات کے اندراج و ازالہ کے لئے شکایت سیل آپریشنل رکھاجائے تاکہ حکومتی سبسڈی اور اسکے ثمرات عوام تک منتقل کئے جا سکیں۔اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں خریداری کے لئے آئے افراد اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ساہیوال میں 5رمضان بازار لگائے گئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن تھا کہ حکومتی سبسڈی کے ثمرات دیہی آبادیوں تک بھی پہنچائیں جائے جس کے لئے دیہات کے قریب بھی رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں