73

موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں۔ وزرائے تعلیم کا اتفاق

اسلام آباد (شاہدمحمود) موجودہ صورت حال میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ ‏دی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی اور موسم سرماکی کم سے کم تعطیلات یا ناکرنے کا فیصلہ صوبوں کے جغرافیہ پر منحصر ہوگا ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں لہٰذا ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے جب کہ اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پرکوئی فیصلہ نا ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں