119

چیچہ وطنی گذشتہ رات نوجوان طالب علم قتل کیس , قاتل گرفتار (پولیس تھانہ شاہکوٹ)

Spread the love

چیچہ وطنی ؛ گذشتہ رات قتل ہونے والے نوجوان طالب علم اذان کے 3 قاتل پولیس تھانہ شاہکوٹ نے گرفتار کر لئے ۔گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی

قاتلوں میں مقتول کا سگا تایا ، سگا تایا زاد بھائی اور ایک قریبی کزن شامل ہیں ۔قاتلوں اور مقتول کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا اور یہی قتل کی وجہ بنی . مقتول نے قتل ہونے سے پہلے اپنے والد کو موبائل فون پر وائس میسج کیا کہ قاتل اسلحہ کے ساتھ اس کا پیچھا کر رہے ہیں اسے قتل کر دینگے پولیس تھانہ شاہکوٹ نے ملزمان ملک محسن اعوان ، ملک فیصل اعوان اور کزن طلحہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نوجوان کو قتل کرنے کے بعد پرسہ کے لئے اسکی لاش کے پاس بیٹھے رہے۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔مقتول کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونیکے بعد پولیس لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔۔ ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی بہار حسین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں