62

ساہیوال۔ڈرائیور حضرات اوور سپیڈ سے مکمل بچیں ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد۔

Spread the love

ساہیوال۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک آفس چیچہ وطنی باہر والا اڈہ پہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کمپین کے سلسلہ میں کیمپ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے طلباء ،شہریوں اور ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین سے آگاہی اینڈ روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور حضرات اوور سپیڈ سے مکمل بچیں ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں ، سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں،ٹریفک سگنلز کی مکمل پاپندی کریں ، لین اور لائین کی خلاف ورزی نہ کریں اور دائیں بائیں مڑتے ہوئے انڈیکیٹرز کا استعمال ہر صورت میں کریں ، والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل ہرگز نہ دیں ، موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا گناہ سمجھیں ، موٹرسائیکلز کے حادثات میں اکثر سر پہ لگنے والی چوٹ ہی اموات کا سبب بنتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات رات کے وقت گاڑیوں کی لائٹیں مدھم رکھیں، اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن بک کے گاڑیاں مت چلائیں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے شرکاء کو پولیس لائن ساہیوال میں قائم ٹریفک ڈرائیونگ سکول اور جدید کمپیوٹرائزڈ لائسنسنگ لیب کی اہمیت و افادیت بارے بھی بتایا ، انہوں نے چیچہ وطنی کی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین سے چار روز میں چیچہ وطنی سہولت سینٹر میں ڈی پی او ساہیوال کی خصوصی ہدایت پہ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کا بھی آغاز ہورہا ہے ، اس موقع پہ ایس ایچ او سٹی راناآصف سرور، جنرل سیکرٹری چیچہ وطنی پریس کلب ملک اسدعباس ، آپریشنل آفیسر موٹروے محمد یوسف ،ریسکیو 1122 کے حافظ محمد ساجد، انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر چیمہ،ٹریفک انچارج سرکل چیچہ وطنی سعید احمد خان اور ریڈر ڈی ایس پی ٹریفک انیس الرحمن بھی موجود تھے ، بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد اور ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹ اور پھول بھی تقسیم کئے ، اور واک کی گئی جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ٹریفک آفس جاکر اختتام پذیر ہوئی ، واک میں سول سوسائٹی ، طلبا اور ڈرائیور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں