306

تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، محمد یوسف ASI کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے بھکاری کے روپ میں چوری کی واردات کرنے والا کم عمر ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم نے چند یوم قبل PSO پمپ جیل روڈ سے ایک کار سے 7 لاکھ روپے چوری کر لیے تھے۔ ملزم ارسلان ولد امتیاز قوم چنگڑ سکنہ 90/9ایل کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر کے پابند سلاسل کیا۔ ملزم گونگا اور بھکاری بن کر گھومتا تھا جہاں مناسب موقع ملے وہاں سے چوری کر لیتا تھا۔ ملزم نے اس سے قبل بھی چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا لیکن کبھی گرفتار نہیں ہو سکا کیونکہ یہ واردات کرنے کے بعد اپنا حلیہ اور علاقہ واردات تبدیل کر لیتا تھا۔ ابھی بھی واردات کرنے کے فوراً بعد ملزم نے اپنے سر کے بال کٹوا لیے تھے لیکن اس مرتبہ تھانہ سٹی کی ٹیم کی گرفت سے نہ بچ سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں