64

چیچہ وطنی باہر والا اڈہ پہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کمپین

Spread the love

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک آفس چیچہ وطنی باہر والا اڈہ پہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کمپین کے سلسلہ میں کیمپ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے طلباء ،شہریوں اور ڈرائیور حضرات کو ٹریفک آگاہی اینڈ روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور حضرات اوور سپیڈ سے مکمل بچیں ، اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں ، اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، اور ٹریفک سگنلز کی مکمل پاپندی کریں ، لین اور لائین کی خلاف ورزی نہ کریں اور دائیں بائیں مڑتے ہوئے انڈیکیٹرز کا استعمال ہر صورت میں کریں ، والدین اپنے نوعمر بچوں کو موٹرسائیکل ہرگز نہ دیں ، موٹرسائیکل سوار ہیلمنٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا گناہ سمجھیں ، موٹرسائکلز کے حادثات میں اکثر سر پہ لگنے والی چوٹ ہی اموات کا سبب بنتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات رات کے وقت گاڑیوں کی لائٹیں مدھم رکھیں، اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن بک کے گاڑیاں مت چلائیں ، انہوں نے چیچہ وطنی کی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین سے چار روز میں چیچہ وطنی میں ڈی پی او ساہیوال کی خصوصی ہدایت پہ ڈرائیونگ کا لرننگ ٹیسٹ شروع ہورہا ہے ، اس موقع پہ ایس ایچ او سٹی راناآصف سرور، جنرل سیکرٹری چیچہ وطنی پریس کلب ملک اسدعباس ، آپریشنل آفیسر موٹروے محمد یوسف ،ریسکیو 1122 کے حافظ محمد ساجد، انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر چیمہ بھی موجود تھے ، بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد اور ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی کیلئے پمفلٹ اور پھول بھی تقسیم کئے ، اور واک کی گئی جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ٹریفک آفس جاکر اختتام پذیر ہوئی ، واک میں سول سوسائٹی ، طلبا اور ڈرائیور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں