56

حکو مت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام جا ئز مطالبات فوری طور پر منظور کرے۔میاں محمد اسلم

اسلام آباد (شاہدمحمود)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکو مت اسلام آباد میں سر اپا احتجاج لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام جا ئز مطالبات فوری طور پر منظور کر ے ،تاکہ اسلام آبادمیں ایک ہفتے سے جا ری دھر نا ختم ہو سکے ، انھوں نے کہا لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فوری طور پر سروس اسٹکچر دیا جا ئے تا کہ ان کی تنخواہوں میں اضا فہ اور ان کی پرو موشن ہو سکے ،انھوں نے کہا کرو نا کے دوران اپنی جا ن کی پروا کیے بغیر عوام کی خد مت کر نے والی لیدی ورکرز کا معاشی تحفظ حکو مت کی ذمہ داری ہے ، حکو متی نمائندے مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کر تے ہیں مگر اس پر عملدرآمد نہیں کر تے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی چوک اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاجی دھر نے میں شر کت اور خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ میاں محمد اسلم نے کہا لیڈی ہیلتھ ورکر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گھر گھر جا کر پولیو کی مہم چلاتی ہیں اس مہم کے دوران کئی خواتین نے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا ، حکو مت فوری طور پر ان کے لیے سروس اسٹکچر ، تنخواہوں میں اضا فہ اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کر ے ، انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکو مت میں آنے سے قبل عوام کو فلاحی ریاست کا خواب دکھاتی تھی مگر اب تو ملازمین کے بنیادی حقوق بھی سلب کر لیے گئے ہیں،جماعت اسلامی لیڈی ہیلتھ ورکر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہو ئے انھیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں