52

علی پور : ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی

Spread the love

علی پور : ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر تھانہ صدر علی پور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی،

ڈی ایس پی علی پور آصف رشید کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور زاہد محمود لغاری نے معروف روحانی شخصیت پیر محمد شاہ کو کراچی روڈ پر لوٹنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان سے دوران واردات لوٹا گیا مال بھی برامد کرالیا، ترجمان پولیس

ملزمان سے 2 جدید آٹومیٹک رائفلیں، 1 کلاشنکوف 2 عدد پستول 30 بور 1 خنجر اور درجنوں گولیاں بھی برامد کرا لی گئیں

ملزمان کا دوران تفتیش مختلف تھانوں کے علاقے کی گئی کئی وارداتوں کو اعتراف، مزید برآمدگیاں متوقع، ترجمان پولیس

سر غنہ نوید ایک ہی وقت میں کندھے پر رائفل، ہاتھ میں پستول اور نیفہ میں خنجر رکھ کر روڈ پر واردات کیا کرتا تھا، ترجمان پولیس

ملزم نوید عرف جگنی، عدنان عرف دانی روڈ پر لکڑیاں ڈال کر گاڑیوں کو روکتے تھے اور شہریوں سے قیمتی سامان اسلحہ دکھا کر لوٹ لیتے تھے، ترجمان پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں