52

وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 گاڑیوں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد: حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

17 اکتوبر کو وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 گاڑیاں فروخت کی جائیں گی جن میں بلٹ پروف اور نان بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں۔ گاڑیوں کا معائنہ کل وزیر اعظم ہاؤس کی پارکنگ ایریا میں کیا جاسکے گا جب کہ نیلامی کا آغاز 17 اکتوبر بدھ کی صبح 11 بجے ہوگا۔

بلٹ پروف گاڑیوں میں ایل آئی 760، بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز، ٹویوٹا لینڈ کروزر ، لکسس جیپ، ایکس بی ڈبلیو شامل ہیں۔ نان بلٹ پروف مرسیڈیز، لیکسس جیپ، مٹسوبشی پجارو، لانسر، نسان جیپ، شروکی جیپ اور ٹویوٹا کرولا بھی نیلامی کا حصہ ہوں گی

Print Friendly, PDF & Email

محمد عرفان 63 نیوز اور 63 نیٹ ورک کے چیف ایگزیگٹیو آفیسر ہیں

تبصرہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں