90

ساہیوال۔اندھیر نگری چوپٹ راج ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رانا واجد ارشد خان کی سربراہی میں محکمہ لائیو سٹاک زبوں حالی کا شکار۔

ساہیوال۔اندھیر نگری چوپٹ راج
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رانا واجد ارشد خان کی سربراہی میں محکمہ لائیو سٹاک زبوں حالی کا شکار۔
اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سفیان دلاور کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساہیوال کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک (ہیڈ کوارٹر) ڈاکٹر جمشید اقبال کے نجی سٹور دانش ویٹرنری سٹور جوگی چوک پر چھاپہ۔ نجی سٹور کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ بزنس میں استعمال ہونے والی سرکاری ھسپتال کی بلڈنگ بھی سیل کر دی گئی ۔بلڈنگ میں لاکھوں روپے کی پرائیویٹ ادویات کی موجودگی اور سپلائی کا انکشاف۔
پرائیویٹ سٹور کی ادویات سرکاری بلڈنگ میں سٹور کیے جانے کا انکشاف۔سرکاری ہسپتال کے افسران اور چوکیدار بھی اس کرپٹ افسر کے پرائیویٹ بزنس کے چشم دید گواہ۔
سرکاری ہسپتال کی حدود میں پرائیویٹ ادویات کی سٹوریج اور دلیرانہ فروخت محکمہ کی ساکھ کو لے ڈوبی اور افسران بالا کی توجہ کی منتظر۔
مزید براں رانا واجد کی آشیرباد پر ڈاکٹر جمشید محکمہ کے ملازمین کو فری ویٹرنری سروسز کی فراہمی کی بجائے فارمرز کو ادویات کی خریداری کے لئے نجی سٹور سے ادویات خرید نے کیلئے مجبور کرنے لگا۔
اس مکروہ کرپٹ دھندہ میں ساتھ نہ دینے والے ملازمین کو انسپکشن کے نام پر بے جا تنگ کیے جانے کا بھی انکشاف۔اس دبنگ کارروائی پر عوامی حلقوں کا اظہار اطمینان اور یقیناً جناب عمران خان کے کرپشن فری پاکستان میں کرپٹ افسران کی کوئی گنجائش نہیں۔ان عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ غریب مویشی پال حضرات کو محکمہ کی مفت ویٹرنری سروسز کی فراہمی میں ذاتی مفاد حائل کر کے افسران راتوں رات کروڑ پتی نہ بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں