27

ساہیوال۔جانوروں کی خریدو فروخت کے لئے آنے والے بیوپاریوں اور چھوٹے کسانوں کو تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے،کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید

ساہیوال (بیوروچیف)
کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ساہیوال نے مالی سال 2019-20میں 72لاکھ87ہزار روپے کا منافع کمایا جس دوران آمدن 3کروڑ97لاکھ روپے اور اخراجات 3کروڑ24لاکھ روپے رہے – یہ بات کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر احمد علی نے بتائی جو کمشنر محمد احسن وحید کی صدارت میں منعقد ہوئا -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ایس ڈی خالد اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر کے علاوہ بورڈ ممبران پروفیسر قمر الزمان خان،ڈاکٹر انور حسین،شیخ اعجاز احمد رضا اور چوہدری ارشد حسین کے علاوہ کمپنی کے افسران جاوید اقبال اور عابد محمود نے بھی شرکت کی -کمشنر محمد احسن وحید نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ جانوروں کی خریدو فروخت کے لئے آنے والے بیوپاریوں اور چھوٹے کسانوں کو تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ان کے مالی مفادات کا بھی مکمل تحفظ کیا جائے تا کہ انہین پورا معاوضہ مل سکے -انہوں نے کورونا وائرس کے سبب منڈیوں کی بندش کے باوجود منافع کمانے پر کمپنی کے تمام سٹاف کی محنت پر انہیں مبارکباد بھی دی -اجلا س میں کمپنی کے زیر اھتمام 4مزید منڈیوں کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی جو ہڑپہ ضلع ساہیوال،بونگہ حیات اوراڈا رنگ شاہ ضلع پاکپتن اور حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں لگائی جائیں گی جہاں چھوٹے جانوروں کی خریدو فروخت ہو گی -اجلاس میں بتایا گیا کہ عارف والا ماڈل مارکیٹ پر تعمیراتی کام فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سست روی کا شکار ہے جس پر کمشنر محمد احسن وحید نے مزید فنڈز کی دستیابی کا یقین دلایا -اجلاس میں کمپنی کے آڈٹ پیروں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا،کمشنر محمد احسن وحید نے عارف والا ماڈل مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں