63

چیچہ وطنی:DCساہیوال زمان وٹو ،DPOساہیوال محمدعلی ضیاء کی بلدیہ ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری

Spread the love

چیچہ وطنی: ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخان نے بلدیہ ہا ل چیچہ وطنی میں کھلی کچہری لگائی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار،ڈی ایس پی چیچہ وطنی بہار حسین بھٹی، چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ سائلین کی شکایات پر ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال نے موقع پر احکامات جاری کئے،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخان نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، مظلوم عوام کی عزت و تکریم اور داد رسی پولیس کا فرض ہے ، ضلع بھر سے جرائم کا خاتمہ کر کے ہی دم لوں گا، ڈی سی ساہیوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ریونیو اور دیگر محکمہ جات کے افسران و ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کھلی کچہری میں، صدر مرکزی انجمن تاجران ،انجمن شہریاں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے سرکل چیچہ وطنی میں چوری ، ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان سے ریکوری برآمد کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کرنے پر ڈی سی ساہیوال محمد زمان وٹو اورڈپی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخان،ڈی ایس پی چیچہ وطنی بہار حسین بھٹی، ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور ، ایس ایچ او زمان رشید وٹو،پی آر او ملک غلام عباس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ پولیس سے متعلقہ صرف 6 شکایات موصول ہوئیں زیادہ تر شکایات ریونیو اور دیگر محکمہ جات کے سلسلہ میں تھیں۔ ڈی سی ساہیوال نے سول سوسائٹی کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شاہد رسول گریوال ، تحصیلدار غلام محمد حر، محکمہ انہار کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے سخت سر زنش کی، صحافیوں کی یاد دہانی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے چیچہ وطنی میں خدمت سینٹر بنانے کی یقین دہانی کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں