66

ساہیوال:RPOساہیوال نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں جدید کمپیوٹرائزڈ ڈرئیوانگ ٹیسٹ سنٹرکا افتتاح کردیا

Spread the love

ساہیوال پولیس ریجنل پولیس آفیسرشارق کمال صدیقی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں جدید کمپیوٹرائزڈ ڈرئیوانگ ٹیسٹ سنٹرکا افتتاح کردیا۔جس میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے ایک ہی چھت تلے سہولیات میسرہوں گی ۔اورمینول ڈرائیونگ ٹیسٹ کی بجائے کمپیوٹرکے ذریعے امیدواران کا ٹیسٹ لیاجائے گااورڈرائیونگ لائسنس کے لیے فائل بھی مفت فراہم کی جائے گی جس سے شہریوں کوسہولت کی ساتھ ساتھ وقت کی بھی بچت ہوگی ۔ڈی پی اوآفس پہنچنے پر آرپی او شارق کمال صدیقی صاحب کا ڈی پی اوساہیوال کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء ،ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین اورجملہ ایس ڈی پی اوزنے ان کا پرتپاک استقبال کیا اوران کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔پولیس کے چاق وچوبنددستے نے ان کو سلامی دی اورپولیس بینڈ کی طرف سے بھی دھنیں بجاکران کا استقبال کیاگیا۔ڈی پی اوکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے جناب آرپی اوشارق کمال صدیقی کو ساہیوال پولیس کی جانب سے کیے گئے عوام دوست اقدامات اورکرائم کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی اورڈسٹرکٹ پولیس آفس میں نئے قائم کیے گئے کمپلینٹ سنٹر،آئی ٹی اپریشنزروم PROآفس اینڈپولیس آفیشلز ویٹنگ روم ،استقبالیہ دفتراورخدمت مرکزکا وزٹ کروایااوران کو ڈی پی اوساہیوال کی جانب سے سووینئزپیش کیے گئے۔اس موقع پرآرپی اوجناب شارق کمال صدیقی نے ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال کی جانب سے کیے گئے عوام دوست اقدامات اورکرائم کنٹرول کے حوالے سے ضلع ہذاکی کارکردگی کو ساہیوال رینج میں مثالی قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں