55

ساہیوال۔محکمہ لائیو سٹاک دور دراز عوام کو ان کے مال مویشیوں کا علاج معالجہ کرنے اور بر وقت ادویات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے،ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اسامہ افضل

ساہیوال(مہر ریاض احمد سے )
محکمہ لائیو سٹاک دور دراز عوام کو ان کے مال مویشیوں کا علاج معالجہ کرنے اور بر وقت ادویات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے،ویٹرنری ڈسپنسریزمیں تمام ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے جو مفت فراہم کی جا رہی ہیں -یہ بات سالٹر ہاؤس اور ویٹرنری ڈسپنسری محمد پور کے انچارج ڈاکٹر اسامہ افضل نے بتائی -انہوں نے کہا کہ جانوروں کی بہترنگہداشت بہت ضروری ہے جسکے لیے مویشی پال حضرات انکا مکمل خیال رکھیں اور محکمانہ سہولیات سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کیلئے عملہ سے رابطے میں رہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قریبی ویٹنری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے تاکہ جانور صحت مند رہیں اور ہمارا کسان معاشی استحکام حاصل کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں