35

ساہیوال۔ ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اسامہ افضل کی بروقت کاروائی، ایک بھینس بچا لی جس نے زہریلا گھاس کھا لیا تھا۔

ساہیوال۔(مہر ریاض احمد سے) ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اسامہ افضل کی بروقت کاروائی ایک بھینس بچا لی جس نے زہریلا گھاس کھا لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اسامہ افضل انچارج ویٹرنری ڈسپنسری محمد پور کو رات کے وقت کال موصول ہوئی کہ بھینس نے زہریلا گھاس کھا لیا ہے اور حالت بہت خراب ہے۔ جس پر ڈاکٹر اسامہ افضل نے فوری کاروائی کی اور خود موقعہ پر پہنچ کر اسکا علاج کرکے قیمتی بھینس کو مرنے سے بچا لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جانوروں کی بہترنگہداشت بہت ضروری ہے جسکے لیے مویشی پال حضرات انکا مکمل خیال رکھیں اور محکمانہ سہولیات سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کیلئے عملہ سے رابطے میں رہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ہم سے رابطہ کریں۔محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے تاکہ جانور صحت مند رہیں اور ہمارا کسان معاشی استحکام حاصل کر سکے۔علاقہ کی عوام نے محکمانہ سروس کی بروقت فراہمی پر ڈاکٹر اسامہ افضل کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فراہم کردہ ویٹرنری سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں