63

پاکپتن : نواحی گاؤں 63ڈی آبادی سات مرلہ سکیم پانی کی نکاسی نہ ہونے سے مکین پریشان متعلقہ محکموں نے آنکھیں موند لیں

پاکپتن کے نواحی گاؤں چک نمبر 63ڈی کی آبادی سات مرلہ سکیم اور محلہ حافظ آباد کے گندے پانی کے جوہڑ کا بند ٹوٹ گیا ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کی زندگی عذاب بن گئی متاثرین متعلقہ حکام پر پھٹ پڑے تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ افراد نے بتایا کہ کئی بار حکومتی اداروں کی توجہ اس طرف دلا چکے ہیں کہ پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سارا گندہ پانی اس جوہڑ میں جمع رہتا ہے جس سے ناصرف قریبی مسجد اور راہ گیروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ کئی موزی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں مگر کئی بار میڈیا، سٹیزن پورٹل ایپ اور دیگر ذرائع کے ذریعے اس مسئلہ کی طرف توجہ دلانے کے باوجود نا اہل انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اہل علاقہ نے ڈی سی او پاکپتن، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں