84

اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کی ایل پی جی ڈی کینٹنگ کے خلاف کارروائی۔ دو دوکانیں سیل

ساہیوال( 63نیوز ساہیوال ) اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کی ایل پی جی ڈی کینٹنگ کے خلاف کارروائی۔ دو دوکانیں سیل۔ مشینری قبضے میں لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے اولڈ ہڑپہ روڈ اور جہاز گراونڈ میں چیکنگ کی اور غیر قانونی ڈی کینٹنگ میں ملوث 2 دوکانوں کو سیل کر دیا ۔ انھوں نے ڈی کینٹنگ کے لئے استعمال ھونے والی مشینری بھی قبضے میں لے لی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں