36

ڈسٹرکٹ انتظامیہ عوام کوریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام

صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع ساہیوال چوہدری عثمان حیدر نے کہا
ڈسٹرکٹ انتظامیہ عوام کوریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے
ہم ڈی سی او صاحب سے سوال کرتے ہیں کہ جو نرخ نامہ اشیاخوردنوش کی لسٹ سوشل میڈیا پر شائع کرتے ہیں وہ جگہ بھی ساتھ بتایا کریں جہاں سے ملتی ہے آٹا چینی روٹی نان میدہ سمیت ہر چیز کا ریٹ آسمان کو چھوہ رہا ہے انتظامیہ بےبسی کی تصویر بنی ہوئی ہے سوشل میڈیا پر انتظامیہ اپنی کارکردگی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے ڈی سی او صاحب عوام کو ریلیف سوشل میڈیا پیکج لگانے سے نہیں بلکہ عوام کو ریلیف کا پیکج دینے سے ریلیف ملے گا ضلع سیاسی یتیم تو تھا ہی اب انتظامی یتیمی کا روپ دھارے ہوئے ہے گیس بجلی روڈ ہسپتال سب ادرے ضلعی ادارے عوام کو ذلیل کر رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کا پلان بناکر اسپر عمل کروایا جائے عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اس موقع ہر عاصم رفیق مرزا عاطف بابر خرادیہ اسدڈوگر عباس کھچی بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں