54

کتاب دنیا کو جاننے،سمجھنے اور سیکھنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔میاں اسلم

Spread the love

اسلام آباد (شاہدمحمود) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے نیشنل بک فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ قومی کتب میلے کی اختتامی تقریب میں شر کت کی اور کتب میلے میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کادورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا اور شر کاء سے گفتگو کر تے ہو ئے انھوں نے کہا قومی کتب میلے میں اسلام آباد کے ہزاروں افراد کی شرکت اور بڑے پیمانے پر کتابوں کی خریداری کتاب دوستی کا واضح ثبوت ہے ،یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ اسلام آباد کی عوام نے کتب میلے میں بھرپور شرکت کر کے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ کتاب ہی انسان کی بہترین ساتھی اور دوست ہے،انھوں نے کہادیگر کتب کے ساتھ ساتھ دینی کتب کی خریداری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے سیکولر معاشرے سے لوگوں کی بیزاری ظاہر ہو رہی ہے جو ایک مہذب معاشرے کے لیے اچھی علامت ہے ۔میاں محمد اسلم نے کہا کہ شوق مطالعہ حصول علم کا ذریعہ اور ذہنی و دماغی نشونما کا سبب ہے ، کتاب دنیا کو جاننے ،سمجھنے اور پہچاننے کا مؤ ثر ذریعہ ہے ۔یہ ایک ایسا آئینہ ہے جس میں دنیا کا عکس اپنی تمام تر خوبیوں اورخامیوں کے ساتھ نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتب میلے میں اسٹالز پر رش اور بڑے پیمانے پر کتابوں کی خریداری اس بات کا ثبوت ہے کہ کتب بینی سے ٹوٹتا سلسلہ دوبارہ بحال ہو چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں