87

ملزمان کے قبضہ سے3کروڑ59لا کھ 92ہزارروپے مالیت کا لوٹاہوامال مسروقہ برآمد

Spread the love

ساھیوال ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال میڈم شاہدہ نورین کی پولیس لائنز میں پریس کانفرنس ملزمان کے قبضہ سے3کروڑ59لا کھ92ہزارروپے مالیت کا لوٹاہوامال مسروقہ برآمد کرلیا۔وارداتوں میں متاثرہ شہریوں میں موقع پر تقسیم ،شہریوں کی طرف سے ساھیوال پولیس کے اس اقدام کی خوب پذیرائی ،ملزمان کی گرفتاری سے225مقدمات ٹریس ہوئے ۔ پولیس نے سرقہ بالجبر ،سرقہ وہیکلز،نقب زنی،رہزنی،وہیکل چھیننے، سرقہ مویشیاں،لوگوں کے گھروں اورمارکیٹس میں چوریاں اورجیب تراشی کی متعددوارداتوں میں مطلوب30گینگزکے سرغنوں کو 114 ساتھی ملزمان سمیت گرفتارکرلیا۔ان 30گرفتار گینگزمیں سٹی سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے 8صدرسرکل نے کاروائی کرتے ہوئے 17چیچہ وطنی سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے05گینگزکو گرفتارکیا۔ملزمان کے قبضہ سے3کروڑ59لا کھ92ہزارروپے مالیت کا لوٹاہوامال مسروقہ پرآمد کرلیا۔ملزمان کی گرفتاری سے225مقدمات ٹریس ہوئے۔ ، جومال ملزمان سے برآمدکیاگیاان میں کنٹینر1عدد،برآمدہ ٹرالر1عدد ،برآمدہ گریڈرمشین1عدد،کاریں4عدد،موٹرسائیکل40عدد ،طلائی زیورات ، راس بھینس/گائے 16عدد،شاخ بکرے19عدد،فریج6عدد،استری5عدد،واشنگ مشین3عدد،اوون2عدد،ایل سی ڈی4عدد،موبائل9عدد سوٹ شال33عددشامل ہیں۔مزید ساہیوال پولیس نے منشیات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 496ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چرس134کلوگرام،شراب کی 7136بوتلیں اورچالوبھٹیاں 16عدد بھی برآمدکرلیں۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمدہ: بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ ،پسٹل30بور374عدد، بندوق12بور29عدد ،ریوالور 32بور12 عدد ، رائفلز12عدد،کاربین 78عدد،کلاشنکوف 1عددمتعدد گولیاں برآمد کر لیں ۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی/ ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال،ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوصدر سرکل ساہیوال فلک شیر بھٹی ،ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوچیچہ وطنی بہارحسین بھٹی اورڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رانافواد کی زیر نگرا نی ایس ایچ اوزاور دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیمیںتشکیل دی گئیں۔ جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان گینگز کے ملزمان کوان کے سرغنوں سمیت گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے لوٹاہوا /مسروقہ مال برآمد کرلیا۔جس پر ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں