ساہیوال عارفوالا روڈ عجوہ سٹی کے قریب نیوچوہدری بس الٹ گئی
ریسکیو آپریشن مکمل مکمل ہوگیا ہے ریسکیو رپورٹ کے مطابق
ٹوٹل 61 افراد 40 مرد اور 21 عورتوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 4افراد ہلاک ہوئے اور 57زخمی افراد میں سے 17 افراد کو فرسٹ ایڈ دیا گیا
باقی 40 افراد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا ہے جن میں سے 15 افراد کی حالت نازک ہے۔
