142

ساہیوال تھانہ غلہ منڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائی جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ غلہ منڈی آصف خان وٹو، انچارج چوکی بائی پاس مدثر غفارخان سب انسپکٹر، مقصود خان ASI کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم شہباز عرف عامر جٹ سکنہ غوثیہ کالونی سے چرس 3 کلو 120 گرام اور نقدی رقم برآمد کی۔
ملزم شہباز عرف عامر جٹ نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا تھا اور پولیس کیلئے چیلنج بنا ہوا تھا۔ چوکی انچارج بائی پاس مدثر غفارخان اور اسکی ٹیم نے یہ چیلنج قبول کیا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔اتنی بڑی مقدار میں چرس کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کرنے پر یقیناً ٹیم داد کی مستحق ہے۔
اس موقع پر ایس ایچ اوغلہ منڈی اور انچارج چوکی بائ پاس کا کہنا تھاکہ افسران بالا کے احکامات پر عمل کرنا اورجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ہماری اولین ترجیع ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نےمنشیات فروشوں کو Tough Time دیا ہوا ہے ۔ ایسے پولیس افسران قابل تعریف ہیں جو دلیری اور جذبے سے معاشرے کے ناسوروں اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ جناب DPO صاحب نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئےپوری ٹیم کو شاباش دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں