59

والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پو لیو کے قطرے لازمی پلا ئیں.DCساہیوال

Spread the love

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ تمام والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پو لیو کے قطرے لازمی پلا ئیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جو 22 سے 24 اپریل تک جاری رہے گی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر عباس نقوی اور محکمہ صحت کے دیگر افسران کے علاوہ والدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کا احساس ذمہ داری وطن عزیزسے پولیو جیسی موذی اور جان لیوا بیماری کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔تمام والدین کے فرض ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر پولیو ٹیموں کا انتظار کرنے کی بجائے قریبی مراکز صحت کا رُکھ کریں اور بچوں کو مفت پولیو ویکسین پلوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبت دیں ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر نقوی نے اس موقع پر بتایاکہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 4لا کھ 69 ہزار ایک سو ساٹھ بچوں کو پو لیو کی ویکسین دی جا ئے گی جس کیلئے ضلع بھر میں1134 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجن میں 934 موبائل 112 فکسڈ اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہم کے دوران جی ٹی روڈ پر قائم ٹول پلا زوں اور دوسرے اہم مقامات پر بھی خصو صی ٹیمیں مقرر کر نے کی بھی ہدایت کی تاکہ سفر کر نے والے بچوں کو بھی ویکسین دی جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں