103

ساہیوال: مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

Spread the love

*ساہیوال: مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل*
ساہیوال : ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءنے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے ہیں.
انسپکٹر امدادخان بلوچ تھانہ یوسف والا سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی تعینات کر دیا ہے. سب انسپکٹر اللہ دتہ شاہین تھانہ فتح شیر سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ یوسف والا تعینات کر دیا ہے.سب انسپکٹر اطہررشید کو ایس ایچ او تھانہ فتح شیر تعینات کر دیا گیا ہے .انسپکٹر راشد سبحانی کو ایس ایچ او تھانہ نورشاہ تعینات کر دیا گیا ہے اورانسپکٹر رشید احمد تھانہ ہڑپہ سے تبدیل کر کےایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ تعینات کر دیا گیا.
سب انسپکٹر ذیشان بشیر ڈوگر کو تھانہ بہادر شاہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ تعینات کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں