53

شب برات کے موقع پر آتش بازی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Spread the love

شب برات کے موقع پر سامان آتش بازی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ساہیوال ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایت پرسامان آتش بازی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ،تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں ایک کس،تھانہ بہادر شاہ میں ایک کس جبکہ تھانہ سٹی ساہیوال میں دو کس ملزمان آتش بازی کا سامان فروخت کرتے ہوئے گرفتارکر لئے گئے ہیں.ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد ہوااور ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوئے .ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں