39

ساہیوال۔پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں کے فکیلیٹی ممبران نے پودے لگائے۔

ساہیوال(مہر ریاض احمد سے)
پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں کے فکیلیٹی ممبران نے پودے لگائے اور ان کی دیکھ بھال کے عزم کا اظہار کیا -تقریب میں پی ایچ اے کے چیئر مین چوہدری علی شکور خاں اور پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی کے علاوہ ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید،ڈاکٹر عبدالمجید،ڈاکٹر اختر محبوب،ڈاکٹر نثار احمد،ڈاکٹر صفیہ اظہار،ڈاکٹر زریں امجد،ڈاکٹر حنا الیاس،ڈاکٹر یوسف سلیمی اور ڈاکٹر شاہد نذیر نے بھی شرکت کی- پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے بتایا کہ سابقہ مہم کے دوران ساہیوال میڈیکل کالج میں پھل دار پودے لگائے گئے تھے جن میں طلبا و طالبات کو بھی شریک کیا گیا اور کلاسز شروع ہونے کے بعد نئے آنے والے سٹوڈنٹس سے بھی پودے لگوائے جائیں گے تا کہ 5سال تک وہ اپنے اپنے پودے کی آبیاری اور حفاظت کریں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں