57

 4ماہ میں 102دوکانداروں کے خلاف چالان کر کے ایک لاکھ 29ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ساہیوال فریحہ جعفر

Spread the love

ساہیوال ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا رواں سال کے پہلے 4ماہ میں ابتک 102دوکانداروں کے خلاف چالان کر کے ایک لاکھ 29ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا اور 6آئل ایجنسیوں کے خلاف مقدمات در ج کروائے گئے۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ساہیوال فریحہ جعفر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کی ہدایت پر سول ڈیفنس کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف محکموں کی چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ حادثات سے بچا جا سکے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ممکن ہو .انہوں نے مزید بتایا کہ جن اداروں میں حفاظتی انتظامات کی کمی پائی گئی ہے انہیں وارننگ دیتے ہوئے سیفٹی اقدامات کو فوری بہتر بنانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں -سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے مزید بتایا کہ کسووال 90موڑ ،کماند، اڈا فتیانہ ،نائی والہ بنگلہ ،اڈا قادر آباداور چیچہ وطنی شہر میں آئل ایجنسیوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی اور 6کے خلاف ناکافی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مقدمات درج کئے گئے -انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ سول ڈیفنس نے جنوری کے دوران 23چالان کئے اور 32ہزار4سو روپے جرمانہ وصول کیا -اسی طرح فروری میں 22چالان کر کے 33ہزار 2سو روپے ،مارچ میں 25چالان کر کے 19ہزار 5سو روپے اور اپریل میں ابتک 32چالان کر کے 44ہزار 5سو روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے -انہوں نے مزید بتایا کہ سول ڈیفنس کے عملے نے ایل پی جی ڈی کنٹینر ز کے خلاف بھی مسلسل کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور جوگی چوک میں دو ڈی کنٹینر دوکانداروں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے زیر دفعہ 285-286مقدمات درج کروائے ہیں اور سامان بھی ضبط کر لیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں