53

حقائق اور اصول پر مبنی صحافت عوام تک اصل خبر پہنچانے کے لیے بہت ضروری ہے.DPOساہیوال

Spread the love

ساھیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ حقائق اور اصول پر مبنی صحافت عوام تک اصل خبر پہنچانے کے لیے بہت ضروری ہے ۔ ، صحافی کو خبر کی مکمل تحقیق اور مصدقہ تصدیق کے بعد خبر شائع کرنی چاہئے تا کہ معاشرے میں پھیلی جھوٹی خبروں کی سنسنی کا خاتمہ ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیچہ وطنی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ روز نامہ 92 کی دوسری سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار،، ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی بہار حسین بھٹی،صدر ویسٹ پنجاب پی ٹی آئی میجر ریٹائرڈ غلام سرور، عالم دین مفتی محمد عثمان ،صدر چیچہ وطنی پریس کلب محمد صدیق سرفراز چشتی، جنرل سیکرٹری ملک اسد عباس، سینئر صحافی محمد عبدالعلیم، ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا آصف سرور، ایس ایچ او تھانہ صدر زمان رشید وٹو، ایس ایچ او غازی آباد محمد اشرف بھٹی، ایس ایچ اواوکانوالہ بنگلہ امتیاز نون،، پی آر او ٹو ڈی پی او ملک غلام عباس ایڈمن موٹر وے پولیس ریاض ڈوگر، آپریشنل آفیسر موٹر وے یوسف عمر،انچارج پٹرولنگ پولیس کوٹلہ ادیب شہید حسنین عباس شاہ،نائب صدر بار ایسوی ایشن چیچہ وطنی رانا یاسر الطاف سمیت انجمن تاجران، وکلاء اور مقامی صحافیوں سمیت معززین شہر کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں نمائندہ روز نامہ92 حافظ محمد فہیم نیوز نے ڈی پی او ساہیوال کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ تقریب میں پہنچنے پر ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءخان کاپھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیاگیا۔بعد ازاں انہوں نے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں