111

پاکپتن: سکندر چوک اور گردو نواح میں ڈاکو راج، پولیس خاموش تماشائی، عوام سراپا احتجاج

Spread the love
  • 2
    Shares

پاکپتن میں سکندر چوک اور گردو نواح میں ڈاکو راج قائم ہو گیا آئے روز کی وارداتوں میں متعدد افراد لٹ گئے پولیس تھانہ چک بیدی جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام عوام سراپا احتجاج ملتان قصور روڈ بلاک کر دیا
تفصلات کے مطابق تھانہ چک بیدی کے علاقہ 60D میں رات تقریباً 2 بجے کے قریب 9 مسلح ڈاکوؤں نے 60ڈی کے نمبردار احمدیار کےگھر واردات کی علم ہونے پر جب گاؤں کےلوگوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شہزاد احمد منظوراحمد اور محمدحسین شدید زخمی ہو گئے 15 پرکال کرنے پر تھانہ چک بیدی پولیس موقعہ پہنچ توگئی مگر ڈاکوؤں کا پیچھا کر کے سراغ لگانے میں ناکام رہی جبکہ یہ پہلی واردات نہیں بلکہ تھانہ چک بیدی کے علاقہ میں ڈکیتی اور چوریوں کا نا رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد اب تک لٹ چکے ہیں
اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان قصور روڈ بلاک کر دیا اور ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود آر پی او ساہیوال، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں