86

ساہيوال پوليس کا کارنامہ، 6 سالہ بچے پر مقدمہدرج

Spread the love
  • 16
    Shares

ساہیوال میں پولیس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے چھ سالہ بچے کے خلاف باڑے میں آگ لگانے کا مقدمہ درج کرلیا، بچے کا والد ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گیا۔
ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بھینسوں کا باڑا اورمویشی جلانے کے مقدمے میں چھ سالہ بچے کو بھی ملزم نامزد کردیا گیا، تھانہ بہادر شاہ میں ایف آئی آر درج ہوئی تو مزمل کا والد اسکی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گیا ۔والد کا کہنا تھا کہ مخالفین نے الزام لگاکر میرے بیٹے، بھائی اور مجھ پر مقدمہ درج کروایا ہے، ہم نے بٹوارے کا کیس کیا ہوا تھا،جس کے احکامات جاری ہوگئے، ان کوشک تھا کہ یہ ہم سے زمین لے لے گا، بدلہ لینے کے لیے انھوں نے الزام لگاکرایک نہیں کئی بار میرے گھرپرحملہ کیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے بچے کے والد اور تایا کی ضمانت منظور کرلی جبکہ چھ سالہ بچے کے متعلق جج کا کہنا تھا کہ اس پر یہ مقدمہ درج ہی نہیں ہوسکتا توضمانت کیسے دوں۔وکیل کا کہنا ہے کہ جج صاحب نے زبانی آرڈر کیے کہ بچے کی ضمانت میں نہیں لے سکتا یہ نابالغ ہے۔

پولیس نے مؤقف دینےسےانکار کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی درخواست پرمقدمہ درج کیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کوہدایت دی کہ ایف آئی آر سے بچے کا نام خارج کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں