27

جوگی چوک ساہیوال میں ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں عوامی آگاہی کیمپ

Spread the love

ساہیوال ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء کے احکامات پر ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ونگ سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام جوگی چوک ساہیوال میں ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں عوامی آگاہی کیمپ لگایاگیا۔کیمپ کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد،ڈی ایس پی موٹر وے عاطف علی چوہدری،انچارج ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ونگ عامرشہزادچیمہ ،انسپکٹرموٹروے وسیم عباس ،تاجررہنماء شیخ نعمان نے کیمپ میں شر کت کی۔ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد نے موٹر سائیکل سوارو ں کو روک کر ہیلمٹ پہننے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسانی جان سے زیادہ کوئی چیز قیمتی نہیں ہے اور ہم سب کو اپنی جان کی حفاظت کرنی چاہیے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کی حفاظتی تدابیر میں ہیلمٹ بے حد ضروری ہے۔ہیلمٹ کسی بھی نا گہانی حادثے کی صورت میں انسانی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی موٹر وے نے عوامی آگاہی کے لئے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر انہیں ہیلمٹ پہننے کی ہدایات جاری کیں اور پھول وآگاہی ٹریفک قوانین پر مبنی پمفلٹ بھی دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں