54

ساہیوال عام آدمی کو لوٹ کھسوٹ سے بچانا اور سرکاری اداروں میں بد عنوانی کو کنٹرول کرنا محکمہ ا ینٹی کرپشن کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعیم اللہ بھٹی۔

ساہیوال( مہر ریاض احمد سے)
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعیم اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ عام آدمی کو لوٹ کھسوٹ سے بچانا اور سرکاری اداروں میں بد عنوانی کو کنٹرول کرنا ان کے محکمے کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں جن کے لئے تمام عملہ ہمہ وقت کوشاں ہے -اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پٹرول پمپس میں ملاوٹ اور کم پیمانے کی مسلسل شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ساہیوال ڈویژن میں خصوصی مہم شروع کی اور 2پٹرول پمپس کو سیل کیا -ایک پریس ریلیز میں انہو ں نے بتایا کہ ساہیوال میں مڈھالی روڈ پر قائم 5پٹرول پمپس چیک کئے گئے جن میں داتا فلنگ سٹیشن،ایگری ایڈ پٹرولیم،مقبول اینڈ سنز فلنگ سٹیشن،ابراہیم پٹرولیم سروس اور العباس پٹرولیم سروس شامل ہیں جن میں ابراہیم پٹرولیم کی دو نوزلز اور العباس پٹرولیم کی ایک نوزل کو پیمانہ کم ہونے پر سیل کر دیا گیا ہے -ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعیم اللہ بھٹی نے مزید بتایا کہ سرکل آفیسر اوکاڑہ افضل خا ن نے محکمہ زراعت اوکاڑہ کے کلرک محمد نواز کو 20ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کیا ہے-جس کے خلاف دیپالپور کے رہائشی محمد امین ولد سراج دین نے رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا تھا -ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں دفعہ 161کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں