54

ساہیوال۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بلا امتیاز فروغ تعلیم کے لئے دن رات کوشاں ہے،ڈاکٹر محمد انیس۔

ساہیوال(مہر ریاض احمد سے )
اعلیٰ تعلیم کے حصول سے ہی دنیا میں قوموں نے ترقی و خوشحالی کی منازل طے کیں.علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بلا امتیاز فروغ تعلیم کے لئے دن رات کوشاں ہے.گھرگھر علم کے چراغ روشن ہونے سے ہی جہالت کے اندھیرے دورہوں گےاور ملک و قوم ترقی کریں گے.نوجوان نسل کا روشن مستقبل اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ہے.ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال ڈاکٹر محمد انیس نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعد اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں