32

ساہیوال۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کب کا جیت چکا ہے،مہر امتیاز ساہمل ایڈووکیٹ

ساہیوال(بیورورپورٹ)
آج پاکستان اسٹاک ایکسچیج زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کب کا جیت چکا ہے اور اب بھارتی ایجنٹ ایسے ہی جہنم واصل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت معروف قانون دان مہر امتیاز ساہمل ایڈووکیٹ نے ضلع کچہری ساہیوال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والے ناکام حملہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہیروز دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان پولیس اور پاک آرمی کی ہمہ وقت قربانیاں پیش کرنے پر پاکستانی قوم فخر محسوس کرتے ہوئے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں